حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ کا جذبہ خدمت
حضرت مولانا محمد جلیل صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند نے ایک مرتبہ اپنا چشم دید واقعہ بیان فرمایاکہ ’’ حضرت شیخ الہند ؒ کے یہاں ایک دفعہ بہت زیادہ مہمان آگئے تھے بیت الخلاء صرف ایک ہی تھا۔ لہٰذا دن بھرکی گندگی سے پُر ہوجاتاتھا لیکن مجھے تعجب تھا کہ روزانہ بیت الخلاء صبح صادق سے پہلے ہی صاف ہوجاتا تھا اور پانی سے دھلا ہوا پایاجاتا تھا ‘‘۔
چنانچہ ایک دن تمام رات اس راز کومعلوم کرنے کیلئے بیداررہا اور اسے جھانکتا رہا جب رات کے دوبجے تویہی حضرت شیخ الاسلام ٹوکرالے کر پاخانہ میں داخل ہوئے اور پاخانہ بھرکر جنگل کا رخ کیا فوراً ہی میں نے جاکر راستہ روک لیا توارشاد فرمایا :۔
۔’’دیکھئے کسی سے تذکرہ نہ کیجئے ‘‘(انفاس قدسیہ ص ۲۳)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

