حضرت شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ کا اخلاص
حضرت شاہ اسماعیل شہیدرحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ دہلی کی جامع مسجد میں ڈیڑھ دو گھنٹے کا وعظ فرمایا… وعظ سے فارغ ہونے کے بعد آپ جامع مسجد کی سیڑھیوں سے نیچے اتر رہے تھے ٗ اتنے میں ایک شخص بھاگتا ہوا مسجد کے اندر آیا ٗ اور آپ ہی سے پوچھا کہ کیا مولوی اسماعیل صاحب کا وعظ ختم ہوگیا ؟ آپ نے جواب دیا کہ ہاں بھائی ختم ہوگیا… اس نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ٗ اس لئے کہ میں تو بہت دور سے وعظ سننے کے لئے آیا تھا ٗ آپ نے پوچھا کہ کہاں سے آئے تھے ؟ اس نے جواب دیا کہ میں فلاں گائوں سے آیا تھا… اور اس خیال سے آیا تھا کہ میں ان کا وعظ سنوں گا ٗ افسوس کہ ان کاوعظ ختم ہوگیا… اور میرا آنا بیکار ہوگیا ٗ حضرت مولانا نے فرمایا کہ تم پریشان مت ہو… میرا ہی نام اسماعیل ہے… آئو یہاں بیٹھ جائو ٗ چنانچہ اس کو وہیں سیڑھیوں پر ہی بٹھا دیا ٗ فرمایا کہ میں نے ہی وعظ کہا تھا … میں تمہیں دوبارہ سنا دیتا ہوں ٗ جو کچھ میں نے وعظ میں کہا تھا ٗ چنانچہ سیڑھیوں پر بیٹھ کر سارا وعظ دوبارہ دہرا دیا… بعد میں کسی شخص نے کہا کہ حضرت! آپ نے کمال کر دیا کہ صرف ایک آدمی کے خاطر پورا وعظ دوبارہ دہرا دیا؟ جواب میں حضرت مولانا نے فرمایا کہ میں نے پہلے بھی ایک ہی کے خاطر وعظ کہا تھا اور دوبارہ بھی ایک ہی کی خاطر کہا… یہ مجمع کوئی حقیقت نہیں رکھتا… جس ایک اللہ کی خاطر پہلی بار کہا تھا ٗ دوسری مرتبہ بھی اسی ایک اللہ کی خاطر کہہ دیا۔۔۔۔۔(گناہ چھوڑنے کے آسان نسخے)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔