حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور ایک راہب
حضرت علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ تعالیٰ نے لکھا ہے کہ
حضرت صدیق اکبرؓ نے قبل از اسلام اور قبل از ظہور نبوت شام کی طرف تجارت کے لئے سفر فرمایا ۔۔۔۔ شام سے قریب ایک خواب دیکھا جس کی تعبیر آپ نے بحیرا راہب سے معلوم کی اس راہب نے کہا اللہ تعالیٰ آپ کا خواب سچا کرے گا آپ کی قوم سے ایک نبی مبعوث ہو گا آپ ان کی حیات میں ان کے وزیر ہوں گے ۔۔۔۔ اور بعد وفات ان کے خلیفہ ہوں گے ۔۔۔۔ پس اس خواب کو صدیق نے چھپایا کسی سے ظاہر نہیں کیا یہاں تک کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت عطا ہوئی اور اعلان نبوت سن کر حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حاضر ہوئے اور عرض کیا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم! آپ نے جو دعوی فرمایا ہے اس کی دلیل کیا ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی دلیل وہ خواب ہے جو تم نے شام میں دیکھا تھا بس غلبہ خوشی سے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے معانقہ فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی کا بوسہ لیا ۔۔۔۔ (خصائص کبریٰ )
حکایت حضرت شیخ عبدالباری صاحب رحمہ اللہ
حکیم الامت حضرت تھانویؒ نے فرمایا: حضرت شیخ عبدالباریؒ کی خدمت میں دو شخص بغرض بیعت حاضر ہوئے۔۔۔۔۔ شیخ نے ان کے اعتقاد کی جانچ کے لئے فرمایا کہ: اگر ہم خلاف شرع کام کا حکم دیں تو کرو گے؟ ان میں سے ایک نے جواب دیا کہ صاحب خلاف شرع کام تو میں نہ کروں گا دوسرے نے کہا کہ ہاں میں کروں گا۔۔۔۔۔ شیخ نے دوسرے کو تو بیعت فرما لیا‘ اور پہلے کو صاف انکار کر دیا۔۔۔۔۔ وہاں سے جب علیحدہ ہوئے تو پہلے نے دوسرے سے پوچھا کہ بھائی! تم نے خلاف شرع کام کرنے کا اقرار کس تاویل سے کر لیا۔۔۔۔۔ اس نے جواب دیا کہ: میں نے یہ خیال کیا کہ شیخ کامل کبھی خلاف شرع کام کے واسطے کہہ ہی نہیں سکتا۔۔۔۔۔ لہذا مجھے کبھی ایسی نوبت ہی نہ آوے گی۔۔۔۔۔ پس میں نے خلاف شرع کام کرنے کا اقرار نہیں کیا بلکہ ان کے شیخ کامل ہونے کا پورا یقین کیا کہ وہ کبھی ہرگز ایسا کر ہی نہیں سکتے کہ خلاف شرع کا حکم دیں اور میر ایہ کہنا کہ اگر آپ خلاف شرع کہیں گے تو کرلوں گا۔۔۔۔۔ یہ تعلیق المحال بالمحال ہے اس سے میرا عزم امر غیر مشروع لازم نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ (قصص الاکابر)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

