حضرت ربعی رضی اللہ عنہ رستم کے دربار میں

حضرت ربعی رضی اللہ عنہ رستم کے دربار میں

جنگ قادسیہ کے موقع پر ایرانیوں کے بادشاہ یزد گرد کے پاس سے جب اسلامی سفارت ناکام لوٹ آئی تو ایرانی سپہ سالار رستم کو بہت فکر ہوئی وہ مسلمانوں سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا اس لئے اس نے ایک بار پھر سفارت کی درخواست کی حضرت سعدؓ بن ابی وقاص نے اس مرتبہ حضرت ربعیؓ بن عامر کو سفارت کی خدمت پر مامور کیا۔۔۔۔
ربعیؓ بن عامر جب رستم کے دربار میں پہنچے تو ان کی فقیرانہ بے نیازی کی شان یہ تھی کہ عرق گیر کی زرہ بنائی ہوئی تھی ۔۔۔۔ موٹا سا جبہ پہنے تھے۔۔۔۔ تلوار گلے میں حمائل تھی جس کے نیام پر پھٹے پرانے چیتھڑے لپٹے ہوئے تھے۔۔۔۔ ایرانیوں نے انہیں مرعوب کرنے کے لئے بڑی شان و شوکت سے دربار آراستہ کیا تھا۔۔۔۔ راستہ میں بیش قیمت قالین بچھائے گئے تھے۔۔۔۔ لیکن حضرت ربعیؓ نے ان چیزوں کی کوئی پرواہ ہی نہیں کی وہ تو اپنا گھوڑا اسی طرح دوڑاتے ہوئے قالینوں کو گھوڑے کی ٹاپوں سے روندتے ہوئے سیدھے رستم کے تخت کے پاس جا کر رکے۔۔۔۔
چوب داروں نے ان سے تلوار اتار دینے کو کہا تو انہوں نے کہا ’’مسلمان اپنی تلوار کسی کو نہیں دیتا ہے میں تم لوگوں میں تنہا موجود ہوں پھر تمہیں کیا خطرہ ہے؟‘‘ کسی نے ان کی تلوار کے بوسیدہ اور چیتھڑے لپٹے ہوئے نیام پر طنز کر دیا انہوں کہا ’’ہاں! اس نیام کی یہ حالت ہے اب ذرا تلوار بھی دیکھ لو‘‘۔۔۔۔ یہ کہہ کر تلوار نیام سے کھینچ لی۔۔۔۔ تلوار کی چمک دیکھ کر ایرانیوں کی آنکھوں کے سامنے بجلی سی کوند گئی۔۔۔۔ انہوں نے کہا ’’ذرا ڈھال لائو میں اس کی دھار کا بھی تجربہ کرادوں‘‘۔۔۔۔ لوگوں نے ڈھالیں پیش کیں۔۔۔۔ حضرت ربعیؓ نے ان کے ٹکڑے اڑا دئیے۔۔۔۔ تلوار کے یہ کمال دیکھ کر ایرانی حیران و ششدر رہ گئے۔۔۔۔ رستم نے پوچھا ’’آخر تم لوگ اس ملک میں کیوں آئے ہو‘‘۔۔۔۔ حضرت ربعیؓ نے کہا ’’اس لئے کہ مخلوق کے بجائے خالق کی عبادت ہونے لگے‘‘۔۔۔۔(مہاجرین۔۔۔۔ جلد اول)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more