حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کی تالیفات سے استفادہ

حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کی تالیفات سے استفادہ

اور آخر میں ایک گزارش ہے جو میں ہر سال اپنے ساتھیوں سے کرتا ہوں‘ چاہے ان کی سمجھ میں آئے یا نہیں‘ محض اس بات کی وجہ سے مان لیں کہ ان کے ایک ساتھی نے چلتے چلتے رخصت ہوتے وقت ایک درخواست کی تھی‘ چلو اس کی لاج رکھتے ہوئے اس کو مان لیتے ہیں کہ جو میں نے ابھی ’’اصلاح نفس‘‘کی بات کی تھی تو میرے نزدیک اس دور میں دین کی صحیح سمجھ پیدا کرنے کے لیے ‘ دین کا صحیح طریقہ سیکھنے کے لیے‘ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب قدس اللہ سرہ کی تالیفات ان کے مواعظ و ملفوظات سے بڑھ کر کوئی شے مؤثر نہیں۔۔ کوئی مجھے شخصیت پرستی کا طعنہ دے تو دیا کرے‘ کوئی مجھے یہ کہے کہ یہ جانب داری سے کام لے رہا ہے تو کہا کرے‘ لیکن پہلے یہ بات تقلیدًا مان لی تھی‘ اب تحقیقاً کہہ رہا ہوں کہ اس دور میں دین کی سمجھ اور اس پر عمل کا مزاج و مذاق جو حضرت حکیم الامت حضرت مولانا تھانوی قدس اللہ سرہ کی تصانیف اور مواعظ و ملفوظات میں ملے گا‘ اس دور میں کہیں اور نہیں ملے گا۔۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عقیدہ و عمل کو اپنے عقیدہ و عمل کے ساتھ ضم کر کے انہیں معیار حق فرمایا اور اعلان فرمایا کہ ’’سنن نبوت اور سنن...

read more

اَسلاف کے مسلک پر استقامت

اَسلاف کے مسلک پر استقامت حضرت مولانا سرفراز خان صفدررحمہ اللہ نے حضرت سید نفیس الحسینی رحمہ اللہ کے انتقال پُرملال کے موقع پر جو کلمات ارشاد فرمائے وہ ہم سب کیلئے بالعموم اور سلسلہ نفیسیہ کے احباب کیلئے بالخصوص مینارۂ نور ہیں۔حضرت اقدس سید انور حسین شاہ نفیس رقم کی...

read more

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں اب میں حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مذاق فتویٰ کے بارے میں آپ ہی سے سنی ہوئی چند متفرق باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ محض فقہی کتابوں کی جزئیات یاد کرلینے سے انسان فقیہ...

read more