حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کاصحیح و سالم جسد مبارک

حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کاصحیح و سالم جسد مبارک

ڈاکٹر نور احمد نور صاحب رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ میں سعودی عرب میں بریدہ کے مقام پر اپنا مطب چلاتا تھا یہ ۱۹۶۸ء کی بات ہے ۔۔۔ جمعہ کے دن زیارت کیلئے مدینہ منورہ گیا ۔۔۔ وہاں ایک ڈاکٹر دوست کے ہاں قیام کیا ۔۔۔ اتفاق کی بات کہ ڈاکٹر صاحب کی طبیعت اس روز خراب تھی اور مریض ان کا انتظار کررہے تھے انہوں نے مجھ سے مریضوں کو دیکھنے کی درخواست کی میں مریضوں کو دیکھتا رہا ایک بدو نے مجھ سے درخواست کی کہ میں اس کے ساتھ احد پہاڑ تک چلوں وہاں ایک مریض کو دیکھنا ہے ۔۔۔ میں اسکے ساتھ احد پہنچا شہداء احد کے قبرستان کے قریب ہی ایک خیمے میں وہ مریض موجود تھا۔۔۔ میں نے اسے دیکھ کر نسخہ لکھ دیا اسکے بعد وہ بوڑھا بدو مجھے حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر مبارک پر لے گیا ۔۔۔
اس نے بتایا کہ آج سے تقریباً پچاس سال پہلے حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر نیچے وادی میں تھی … ایک مرتبہ زبردست بارش ہوئی … اس سے حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر زیر آب آگئی …
حجاز کے حکمران شریف مکہ کو حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خواب میں زیارت ہوئی … حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے کہا:۔
بارش کا پانی تنگ کررہا ہے … اس کا بندوبست کرو … شریف مکہ نے علماء کرام کو بلاکر ان سے مشورہ کیا … مشورے کے بعد قبر کو کھودا گیا … پانی واقعی نعش تک پہنچا ہوا تھا … چنانچہ نعش کو اونچی جگہ منتقل کرنیکا پروگرام بنا … بوڑھے بدو نے بتایا قبر کھودنے والوں میں وہ بھی شامل تھا … کھدائی کے دوران کدال کی معمولی سی ضرب غلطی سے نعش کے ٹخنے پر جالگی … سب لوگ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ وہاں سے خون جاری ہوگیا تھا … چنانچہ اس جگہ پر پٹی باندھی گئی …
حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جسم کو کھولا گیا تو دیکھا جسم کے نچلے حصے پر کفن موجود تھا زخم سے تازہ خون رس رہا تھا ۔۔۔ آپ کی آنکھ نکلی ہوئی تھی کان اور ناک کٹے ہوئے تھے اور پیٹ چاک تھا وہاں موجود سب لوگوں نے حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیارت کی اور اسی حالت میں انہیں اونچی جگہ پر دوبارہ دفن کیا گیا آج جو لوگ مرنے کے بعد کی زندگی کا انکار کرتے ہیں یہ زندہ جاوید واقعہ ان کو غلط ثابت کرنے کیلئے کافی ہے اگر مرنے کے بعد کوئی زندگی نہ ہوتی تو حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ زمین میں اس طرح محفوظ نہ ہوتے آپ کو شہید ہوئے تو چودہ سو سال بیت چکے ہیں ۔۔۔اللہ اکبر۔۔۔(رسالہ قبر کی زندگی )

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more