حضرت حاجی ظفر احمد صاحبؒ تھانوی کا عجیب واقعہ

حضرت حاجی ظفر احمد صاحبؒ تھانوی کا عجیب واقعہ

حضرت حاجی ظفر احمد صاحبؒ تھانہ بھون میں رہنے والے تھے حضرت تھانویؒ کے مجاز صحبت تھے ہجرت کے بعد کراچی میں حیدری کے علاقے میں رہتے تھے اور بندہ (عبدالقادر) نے ان کی زیارت کی تھی یہ حاجی ظفر احمد صاحب شیخ الاسلام حضرت مولانا ظفر احمد تھانویؒ کے علاوہ تھے۔ حضرت ڈاکٹر صاحب ان کا واقعہ سناتے تھے کہ حضرت حاجی ظفر احمد صاحب پاکستان میں پہلے طالب علم تھے جو ولایت سے انجینئرنگ کا اعلیٰ کورس کر کے آئے تھے جبکہ ان سے پہلے لوگوں میں یہ تاثر تھا کہ یہاں کے لوگوںکا اتنا اونچا دماغ نہیں ہوتا کہ اتنا بڑا کورس کر سکیں مگر حاجی ظفر احمد صاحبؒ نے یہ تاثر ختم کردیا ایک دفعہ پاکستان نے برطانیہ سے ایک بحری جہاز خریدنا چاہا اورحاجی صاحب کو نمائندہ بنا کر برطانیہ بھیجا کہ جہاز بنوا کر لے آئیں اور اس کی نگرانی کریں اس میں اچھے سے اچھا میٹریل لگوایا جائے جتنا خرچہ ہو گا حکومت پاکستان ادا کریگی چنانچہ حاجی صاحب برطانیہ تشریف لے گئے اور برطانیہ کی حکومت نے بھی اپنا ایک نمائندہ مقرر کیا ان دونوں نے جہاز کی تیاری میں پوری کوشش کی بالآخر جہاز تیار ہو گیا اب صرف قیمت کا مرحلہ رہ گیا تھا ایک دن انگریز نے جو حکومت برطانیہ کا نمائندہ تھا حضرت حاجی صاحبؒ کو خلوت میں بلایا اور کہا کہ جہاز پر ایک لاکھ روپیہ خرچ ہوا ہے لیکن ہم حکومت پاکستان کو دو لاکھ روپیہ بتائیں گے زائد جو ایک لاکھ ملے گا وہ ہم اور آپ آپس میں تقسیم کر لیں گے جب حضرت حاجی صاحبؒ نے یہ سنا تو فرمایا کو ئی نہ کوئی ہماری یہ بات سن رہا ہے اور ہمیں دیکھ رہا ہے تو انگریز اٹھ کر باہر گیا تو ایک چپڑاسی بیٹھا ہوا تھا اس کو کہا یہاں سے دور چلے جائو وہ دور چلا گیا واپس آ کر کہا کہ اب کوئی نہیں سن رہا ہے اور نہ کوئی دیکھ رہا ہے صرف چپڑاسی تھا اس کو میں نے دور کر دیا حاجی صاحبؒ نے کہا صرف چپڑاسی نہیں دیکھ رہا تھا بلکہ ہمارا تمہارا خالق اور مالک ہمیں دیکھ رہا ہے اور ہماری باتوں کو سن رہا ہے یہ سن کر انگریز اپنی بے ایمانی سے باز آیا اس سے حاجی صاحبؒ کا تقویٰ اور خوف خدا معلوم ہوا۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more