حضرت تھانوی کی اہلیہ اور اتباع سنت کا اہتمام
حکیم الامت حضرت تھانوی قدس اللہ سرہ۔۔۔۔ نے ایک مرتبہ فرمایا کچھ دن تک جب بھی میں گھر جاتا تو دیکھتا کہ لوکی پکی ہوئی ہے تو میں نے اپنی اہلیہ سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے آپ روزانہ لوکی پکاتی ہیں۔۔۔۔ تو انہوں نے کہا کہ میں نے کتاب میں پڑھا تھا کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو لوکی پسند تھی (رواہ البخاری) جب میں نے یہ پڑھا تو میں نے نوکر کو ہدایت کی کہ بازار میں لوکی ملتی ہو تو لوکی ضرور لایا کرو۔۔۔۔ تاکہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کا کھانا گھر میں پکتا رہے۔۔۔۔ حضرت فرماتے ہیں جب میں نے اپنی اہلیہ کے منہ سے یہ بات سنی تو میرے بدن پر ایک جھرجھری سی آ گئی۔۔۔۔ اس خیال سے کہ اس عورت کو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ایک سنت عادیہ کا اتنا اہتمام ہے کہ جب تک لوکی بازار میں ملتی رہے لایا کرو۔۔۔۔ اور ہم علم کے دعوے دار ہیں ہم نے حدیثیں پڑھیں اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے ارشادات پڑھے مگر ہمارے دل میں اتنا اہتمام نہیں ہے۔۔۔۔
سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M
