حضرت بنوری رحمہ اللہ کا علمی مقام

حضرت بنوری رحمہ اللہ کا علمی مقام

حضرت مولانا محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ، حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہم اللہ اور بھی دو چار علماء حضرات منبر ومحراب کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے ریاض (سعودی عرب)گئے تھے۔۔۔ ۔۔۔ وہاں بہت بڑا سٹیج بنا تھا اور سٹیج پر شاہ فیصل وہاں کے کچھ اہل علم ڈاکٹروں کے ساٹھ بیٹھا ہوا تھا اور ہمارے علماء کو نیچے عوامی نشستوں پر جگہ دی گئی تھی۔۔۔ یہ حضرات حیران تھے کہ ہمیں بھی دعوت نامہ دے کر بلایا گیا ہے اور یہاں جگہ دی ہے تو حضرت بنوری نے فرمایا کہ آپ لوگ فکر نہ کریں جب علم کا موقع آئے گا تو ہم لوگ سب سے آگے ہونگے۔۔۔ وہاں ایک مسئلہ سجدہ تعظیم کا چل پڑا تو وہاں کے تمام اہل علم ڈاکٹروں نے تقریر کی کہ یہ کفر ہے۔۔۔ حضرت علامہ بنوری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ آپ حضرات تیار ہوجائیں ہمیں اس مسئلہ کا ردّ کرنا ہے تو حضرت مولانا سید یوسف بنوری رحمہ اللہ جوان تھے اورحضرت رحمہ اللہ کا حافظہ بھی غضب کا تھا اور عربی مادر زاد تھی۔ حضرت رحمہ اللہ نے کہا کہ میں تیار ہوں۔۔۔ چنانچہ ان حضرات نے سٹیج پر ایک پرچی بھیجی کہ یہ مسئلہ اب تک غلط بیان ہورہا ہے اور ہمیں موقع دیا جائے۔۔۔
جب یہ پرچی سٹیج پر پہنچی توشاہ فیصل رحمہ اللہ نے پوچھا کہ یہ حضرات کہاں بیٹھے ہیں تو کہا گیا کہ نیچے نشستوں پر توشاہ فیصل رحمہ اللہ غصہ ہوگئے اور کہا کہ علماء کو تو نیچے بٹھایا ہے اور جاہلوں کو سٹیج پر بٹھا رکھا ہے پھر ان حضرات کو اوپر سٹیج پر بلایا۔۔۔
حضرت مولانا بنوری رحمہ اللہ نے تقریر فرمائی۔۔۔ یہ وہ مجلس تھی جس میں حضرت بنوری رحمہ اللہ نے تمام دنیا کو اور خاص طور پر اہل عرب کو اپنی عربی کا لوہا منوایا۔۔۔رحمۃ اﷲ علیہم رحمۃً واسعۃً۔۔۔ (ماہنامہ نصرۃ العلوم گجرانوالہ)

Most Viewed Posts

Latest Posts

حضرت شیخ علاء الدین شاہ صاحب رحمہ اللہ کا ایک واقعہ

حضرت شیخ علاء الدین شاہ صاحب رحمہ اللہ کا ایک واقعہ حضرت شیخ مولانا ناصر الدین خاکوانی دامت برکاتہم جو حضرت شیخ علاء الدین صاحب رحمہ اللہ کی طرف سے مجاز بیعت ہیں،جب حضرت مولانا مفتی عبد الستار صاحب رحمہ اللہ کا انتقال ہوا توآپ تعزیت کے سلسلہ میں جامعہ خیر المدارس...

read more

اہل حق کا انداز نصیحت

اہل حق کا انداز نصیحت اُستاذ العلماء حضرت مولانا خیر محمد صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں ایک بار ملتان کو دریائی سیلاب کا خطرہ ہوا۔۔۔ سجادہ نشین دربار خواجہ بہاء الحق ملتانی رحمہ اللہ نے دوستانہ تعلقات کی بناء پر مجھے اطلاع کئے بغیر شہر میں اعلان کرادیا کہ کل کو قلعہ پر...

read more

اساتذہ کے احترام کا انوکھا واقعہ

اساتذہ کے احترام کا انوکھا واقعہ حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی صاحب رحمہ اللہ نے تحریک ریشمی رومال کے دوران ارادہ فرمالیا کہ اب میں حرمین شریفین جاتا ہوں۔۔۔ایک دن آپ مدرسہ میں چارپائی پر بیٹھے دھوپ میں زمین پر پائوں رکھے کسی کتاب کا مطالعہ کررہے تھے ان دنوں...

read more