حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ اور در گزر
حضرت امام جعفر صادق راستے میں جا رہے تھے، حالانکہ آپ حسب و نسب اور عزت کے لحاظ سے بلند رتبہ والے تھے۔۔۔۔۔ آپ کو ایک آدمی نے گالی دی۔۔۔۔۔ آپ نے اسے انعام بھجوادیا۔۔۔۔۔ فرمایا آپ نے مجھے ایک عیب بتادیا ہے، اللہ تعالیٰ میرے ہزاروں عیب جانتا ہے، اس کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس نے تجھے صرف ایک عیب بتایا ہے، باقی نہیں بتائے۔۔۔۔۔
حضرت امام زین العابدین بن سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک غلام کو طلب کیا اور دو مرتبہ اسے آوا ز دی۔۔۔۔۔ لیکن اس نے لبیک نہ کہا تو حضرت سیدنا زین العابدین رحمۃ اللہ علیہ نے اس سے پوچھا کہ تم نے میری آواز نہیں سنی؟
اس نے کہا کیوں نہیں، میں نے آپ کی آواز سنی تھی۔۔۔۔۔ انہوں نے پوچھا، پھر تم نے میری آواز پر لبیک کیوں نہیں کہا؟ اس نے کہا کہ مجھے آپ سے کوئی خوف نہیں ہے اور مجھے آپ کے عمدہ اخلاق کا علم ہے۔۔۔۔۔ اس لئے میں نے سستی کی۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میرا غلام مجھ سے امن میں ہے۔۔۔۔۔(برداشت کے حیرت انگیز واقعات)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

