حضرت ابی بن کعب رضی اﷲ عنہ کا نام عرش پر لیا گیا
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیںکہ (ایک دن) رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا: ’’ اﷲ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنے قرآن پڑھوں۔۔۔۔۔‘‘ حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا۔۔۔۔۔ ’’ کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے سامنے میرا نام لیا ہے؟ ‘‘ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ہاں‘‘ حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا، ’’تمام جہانوں کے پروردگار کے یہاں میرا ذکر کیا گیا؟ ‘‘ آپ نے ارشاد فرمایا:’’ہاں‘‘ یہ سنتے ہی حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دونوں آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔۔۔۔۔اور ایک روایت میں یوںآتا ہے کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا: ’’مجھے اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنے لم یکن الذین کفروا پڑھوں۔۔۔۔۔حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا، کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا ہے؟ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ہاں‘‘ (یہ سنتے ہی) حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ رو پڑے۔۔۔۔۔ (بخاری، مسلم)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

