حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کا عشق رسول
حضرت ابوسلمہؓ (عبداللہ ؓ بن عبدالاسد) اور ان کی بیوی اُمِّ سلمہ نے بہت شروع ہی میں ایمان قبول کرلیا تھا۔۔۔۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار رہتے تھے۔۔۔۔۔ جب انہوں نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کا ارادہ کیا تو اپنے ساتھ اپنی بیوی اور بچے سلمہ کو بھی لے لیا ، پیاری بیوی اور نور نظر سلمہ کو ایک اونٹ پر سوار کرکے خود ساتھ ساتھ چلے۔۔۔۔۔ کسی طرح ان کے سسرال والوں کو پتہ چل گیا کہ عبداللہؓ ان کی لڑکی کو لے کر ہجرت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ ان کے سسرالی قبیلہ بنو مغیرہ نے انہیں گھیر لیا اور کہا ’’ تم ہمارے قبیلہ کی لڑکی کو مدینہ نہیں لے جاسکتے ، یہ ہماری امانت ہے ‘‘ یہ کہہ کر انہوں نے اُم سلمہؓ کو ان سے الگ کرلیا۔۔۔۔۔ابھی یہ بات ہو رہی تھی کہ خود ابو سلمہ کے قبیلہ بنوعبدالاسد کو بھی پتہ چل گیا وہ بھاگتے ہوئے آئے اور اس چھوٹے بچے کو چھین لیا ، یہ بچہ ہمارے قبیلے کی امانت ہے اس کو تم نہیں لے جاسکتے۔۔۔۔۔ ‘‘
حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کو اس بات کا بہت صدمہ ہوا کہ بیوی اور پیارا بچہ دونوں چھین لئے گئے لیکن وہ ان سے بھی زیادہ پیاری ذا ت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جارہے تھے اس لئے سینہ پر صبر کا پتھر رکھ کر مدینہ کو روانہ ہوگئے اور اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوگئے۔۔۔۔۔(تاریخ اسلام ، اکبر شاہ خاں جلد اول)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

