حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی عظمت

حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی عظمت

صحیح بخاری میں ہے کہ حضرت ابوبکر و عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہما کے درمیان کسی بات میں اختلاف ہوا حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ناراض ہوکر چلے گئے یہ دیکھ کر حضرت ابوبکر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ان کو منانے کے لئے چلے، مگر حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نہ مانے یہاں تک کہ اپنے گھر میں پہنچ کر دروازہ بند کرلیا۔ مجبوراً صدیق اکبر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ واپس آئے اور آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوگئے، ادھر کچھ دیر کے بعد حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو اپنے اس فعل پر ندامت ہوئی اور یہ بھی گھر سے نکل کر آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچ گئے اور اپنا واقعہ عرض کیا، ابودرداء رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ اس پر رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم ناراض ہوگئے، جب صدیق اکبر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے دیکھا کہ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ پر عتاب ہونے لگا تو عرض کیا یا رسول اﷲ! زیادہ قصور میرا ہی تھا، رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم سے اتنا بھی نہیں ہوتا کہ میرے ایک ساتھی کو اپنی ایذائوں سے چھوڑ دو کیا تم نہیں جانتے ہو کہ جب میں نے باذن خداوندی یہ کہا کہ : ’’یآَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اﷲِ اِلَیْکُمْ جَمِیْعًا‘‘ اے لوگو! میں تم سب کی طرف اﷲ کا بھیجا ہوا (یعنی اس کا رسول) ہوں، تو تم سب نے مجھے جھٹلایا صرف ابوبکر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ہی تھے جنہوں نے پہلی بار میری تصدیق کی۔ (قصص معارف القرآن)(ایک ہزار انمول موتی جلد 1)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more