حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی سحر آفریں تلاوت
عبد اﷲ بن مسعودرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ منبر پر تشریف فرما ہوتے ہوئے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا کہ مجھے قرآن سنائو ،میں نے عرض کیا آپ کو سنائوں اور آپ پر ہی تو اتارا گیاہے؟ فرمایا گیا مجھے یہ بات محبوب ہے کہ قرآن پاک اپنے علاوہ اورکسی سے سنوں تو میں نے سورئہنسآء شروع کر دی حتیٰ کہ اس آیت پر پہنچا
فَکَیْفَ اِذَاجِئْنَامِنْ کُلِّ اُمَّۃٍ بِشَھِیْدٍوَّجِئْنَا بِکَ عَلٰی ھٰؤُ لٓائِ شَھِیْدًا
۔( سو اس وقت بھی کیا حال ہو گا جبکہ ہم ہر ہر امت میں سے ایک ایک گواہ کو حاضر کریں گے اورآپ کو ان لوگوں پر گواہی دینے کے لئے حاضر لائیں گے)۔
تو آپ نے فرمایا بس کرو، میں نے جو نظر اٹھا کر دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنسو جاری تھے۔۔۔۔ (صحیح بخاری و مسلم )
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

