حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا واقعہ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا واقعہ

زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اپنے زمانہ میں تمام کاتبین وحی میں زیادہ مشہور ترین اور جامعین علم و سیرت میں سب سے ظاہر تر ہستی تھے حتی کہ ایک مرتبہ جب آپ نے سواری پر سوار ہونے کے لیے رکاب میں پائوں رکھا تو حضرت ابن عباسؓ نے آپ کے لیے رکاب کو روکا تھا اور فرمایا تھا کہ علماء کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا جا تا ہے اور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا اے رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وسلم کے چچا کے فرزند ایسا نہ کریں بلکہ ایک طرف ہو جائیے۔۔۔۔۔ فرمایا کہ ہم علماء کے ساتھ ایسا ہی برتائو کیا کرتے ہیں پس حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے آپ کا ہاتھ مبارک پکڑا اور چوم لیا اور فرمایا کہ ہمیں حکم ہے کہ ہم اپنے اشراف کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا کریں سبحان اللہ!اور جب حضرت زید کی وفات ہوئی اور آپ دار الفناء سے دار البقاء کی طرف منتقل ہوئے توحضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہما نے فرمایا کہ تمہیں معلوم بھی ہے کہ علم کیسے رخصت ہوتا ہے خوب جان لو علم انہی جیسے علماء کے رخصت ہو جانے سے رخصت ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ اورآپ انتہائی ذہین وذکی و فطین تھے حتی کہ آپ نے اشارہ نبویہ پر سریانی لغت صرف سترہ راتوں میں سیکھ لیا تھا ۔۔۔۔۔ ونیز آپ نے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں پورا قرآن کریم جمع کیا تھا ۔۔۔۔۔ ونیز آخری دو عرضوں کے مو افق آپ کو سنایا بھی تھا ۔۔۔۔۔ (تحفہ حفاظ)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more