حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا بچپن میں حفظ قرآن

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا بچپن میں حفظ قرآن

حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے تفسیر پوچھو میں نے بچپن میں قرآن شریف حفظ کیا ہے ۔۔۔۔۔ دوسری حدیث میں ہے کہ میں نے دس برس کی عمر میں آخیر کی منزل پڑھ لی تھی۔۔۔۔۔
فائدہ: اس زمانے کا پڑھنا ایسا نہیں تھا جیسا کہ اس زمانے میں ہم لوگ غیر زبان والوں کا، بلکہ جو کچھ پڑھتے تھے مع تفسیر کے پڑھتے تھے۔۔۔۔۔ اسی واسطے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تفسیر کے بہت بڑے امام ہیں کہ بچپن کا یاد کیا ہوا بہت محفوظ ہوتا ہے، چنانچہ تفسیر کی حدیثیں جتنی حضرت عبداﷲ بن عباس سے نقل ہیںبہت کم دوسرے حضرات سے اتنی نقل ہوں گی۔۔۔۔۔ عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ قرآن کے بہترین مفسر ابن عباس رضی اللہ عنہما ہیں، ابو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ ہم کو قران شریف پڑھاتے تھے وہ کہتے تھے کہ صحابہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم سے دس آیتیں قران کی سیکھتے تھے اس کے بعد دوسری دس آیتیں اس وقت تک نہیں سیکھتے تھے جب تک پہلی دس آیتوں کے موافق علم اور عمل نہیں ہو جاتا تھا۔۔۔۔۔ حضرت ابن عباس کی تیرہ سال کی عمر تھی جس وقت حضور اقدس کا وصال ہوا ۔۔۔۔۔ اس عمر میں جو درجہ تفسیر و حدیث میں حاصل کیا وہ کھلی کرامت اور قابل رشک ہے کہ امام تفسیر ہیں اور بڑے بڑے صحابہ تفسیر ان سے دریافت کرتے ہیں۔۔۔۔۔ اگرچہ یہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم ہی کی دعا کا ثمرہ تھاکہ ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم استنجے کے لیے تشریف لے گئے باہر تشریف لائے تو لوٹا بھرا ہوا رکھا تھا ۔۔۔۔۔آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ کس نے رکھا ہے۔۔۔۔۔ عرض کیا ابن عباس نے،حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم کو یہ خدمت پسند آئی اور دعا فرمائی کہ اﷲ تعالیٰ دین کا فہم اور کتاب اﷲ کی سمجھ عطا فرمائیں ا س کے بعد ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم نوافل پڑھ رہے تھے یہ بھی نیت باندھ کر پیچھے کھڑے ہو گئے ۔۔۔۔۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ہاتھ سے کھینچ کر برابر کھڑا کر لیا کہ ایک مقتدی اگر ہو تو اس کو برابر کھڑا ہونا چاہئے۔۔۔۔۔ اس کے بعد حضور صلی اﷲ علیہ وسلم تو نماز میں مشغول ہو گئے، یہ ذرا سا پیچھے کو ہٹ گئے۔۔۔۔۔ حضور نے نماز کے بعد دریافت فرمایا۔۔۔۔۔ عرض کیا آپ اﷲ کے رسول ہیں آ پ کے برابر کس طرح کھڑا ہو سکتا ہوں ۔۔۔۔۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے علم و فہم کے زیادہ ہونے کی دعا دی۔۔۔۔۔ (حکایات صحابہؓ)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more