حضرات انصار رضی اللہ عنہم کی صفات
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس بیماری میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انتقال فرمایا اس میں حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا اپنی قوم (انصار) کو میرا سلام کہنا کیونکہ وہ لوگ بڑے عفیف اور صابر ہیں۔۔۔۔۔ (اخرجہ ابونعیم کمافی الکنز ۵۔۔۔۔۔۱۳۶)
حضرت عبداللہ بن شداد رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہما کے پاس تشریف لے گئے اور وہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی زندگی کا آخری وقت تھا ۔۔۔۔۔ آپ نے فرمایا اے اپنی قوم کے سردار! اللہ تعالیٰ تمہیں بہترین جزا عطا فرمائے ۔۔۔۔۔ تم نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اسے تم نے پورا کر دیا اور اللہ نے تم سے جو وعدہ کیا ہے اللہ اسے ضرور پورا فرمائیں گے۔۔۔۔۔(اخرجہ ابن سعد۳۔۔۔۔۔۹)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی عورت انصار کے دو گھروں کے درمیان رہے یا اپنے ماں باپ کے درمیان رہے اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔۔۔۔۔ اس کا کوئی نقصان نہ ہو گا۔۔۔۔۔ (یعنی انصار بڑے با اخلاق ہیں اجنبی عورت کے ساتھ ماں باپ جیسا معاملہ کرتے ہیں)۔۔۔۔۔ (اخرجہ الامام احمد)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

