حصولِ صحت کا عجیب نسخہ
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں جلال آباد کے ایک رئیس سنے گئے ہیں کہ حکیم کو بلاتے ‘گاڑی بھیجتے ‘ فیس دیتے اور حکیم جی سے کہتے کہ آپ بلا تامل جتنے کا چاہے نسخہ لکھئے دس کا بیس کا پچاس کا چنانچہ حکیم جی نسخہ لکھ دیتے ملازم کو دیتے کہ جائو بھائی عطار کو دکھائو کتنے کا ہے عطار کہتا ہے کہ پچیس روپے کا ہے کہتے لائو صندوقچی اسی وقت پچیس روپے گن کر دیتے کہ جائو خیرات کردو مساکین کو میری یہی دوا ہے۔۔۔۔ چنانچہ جب یہ عمل کرتے فوراً اچھے ہوجاتے۔۔۔۔(خطبات حکیم الامت)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

