حج کے سلسلے میں عام کوتاہی اور اس کا علاج

حج کے سلسلے میں عام کوتاہی اور اس کا علاج

ارشاد فرمایا کہ عام طور پر لوگ حج کی ادائیگی میں بہت سستی کرتے ہیں اور وہمی ضروریات اور خیالی تعلقات سے فارغ ہونے کے منتظر رہتے ہیں کہ فلاں کام سے فارغ ہوکر چلیں گے ، پھر اس کام کے بعد دوسرے کام کا اسی طرح انتظار رہتا ہے حالانکہ یہ سلسلہ عمر بھر ختم نہیں ہوتا(کہیں بیٹی کی شادی کرنی ہے ، پھر پوتی اور نواسی کی)۔ اس کا علاج یہی ہے کہ بیچ میں سارے کام چھوڑ کر اور ظاہراََ سرسری طور پر ان کا انتظام کرکے اور باطناََ خدا کے حوالے کرکے چل کھڑا ہو ، اور اس علاج کی ہمت باندھنے کے لیے ان وعیدوں کو یاد کرے جو فرضیت کے باوجود اس کے ترک پر آئی ہیں ۔ قرآن مجید میں ایسے ترکِ حج کو کفر سے تعبیر فرمایا ہے اور حدیث شریف میں یہودیت و نصرانیت کی حالت پر موت آجانے کے برابر بتلایا ہے، اس سے زیادہ کیا وعید ہوگی ۔ اگر خاندان اور متعلقین کی فکر زیادہ پریشان کرے تو یوں سوچے کہ اگر میں ابھی مر جاؤں تو اس تمام کارخانہ کا کیا انتظام ہو تو سفر کرنا موت سے بڑھ کر نہیں ، اس وقت ہمیشہ کے لیے ان سب کو چھوڑ دیتا ، اب تھوڑے روز کے لئے چھوڑنے پر دل کو سمجھا لے ، اپنے دل کو سمجھا لینا کیا ہی مشکل ہے ؟ اور وہ بھی مہتم بالشان ضرورت کے لیے۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۴۵)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

حرم پاک کے حدود مقر رکرنے کی حکمت و مصلحت

حرم پاک کے حدود مقر رکرنے کی حکمت و مصلحت ارشاد فرمایا کہ مکہ کے لئے حرم مقرر کرنے میں یہ راز ہے کہ ہر چیز کے لئے ایک خاص طرز کی تعظیم ہوتی ہے چنانچہ کسی دین کی یہ تعظیم ہے کہ اس میں کسی چیز سے تعرض نہ کیا جائے۔ اور دراصل یہ تعظیم بادشاہوں کی حد اور ان کی شہر پناہوں...

read more

میقات کی حقیقت

میقات کی حقیقت ارشاد فرمایا کہ میقات کی اصل یہ ہے کہ مکہ میں (حاجی کو) ایسی حالت میں آنا چاہئے کہ نفس ذلت کی حالت میں ہو (یعنی سر کھلاہو، لباس سے بندگی و غلامی ٹپکتی ہو) شارع علیہ السلام کو یہی مطلوب ہے، لہٰذا ضروری ہوا کہ مکہ سے پہلے احرام باندھیں ۔ پھر اگر اس بات...

read more

کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیں

کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیں کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیںارشاد فرمایا کہ بعض غیر قوموں نے اعتراض کیا ہے کہ مسلمان بت پرستی کرتے ہیں یعنی کعبہ کی طرف سجدہ کرتے ہیں ۔ اس شبہ کا جواب یہ ہے کہ اوّل تو ہم خانہ کعبہ کو مسجود نہیں سمجھتے...

read more