حج کی مثال شہادت کی سی ہے
ارشاد فرمایا کہ حج کی مثال شہادت جیسی ہے۔ شہید بھی جنت میں یہ تمنا کرے گا کہ میں دوبارہ دنیا میں جاؤں اور خدا کے راستہ میں بار بار شہید ہوں ۔ بھلا اور تو اور حضور ﷺ جیسے کامل بھی بار بار شہادت کی تمنا فرماتے تھے ۔ چنانچہ حدیث شریف میں ہے:لوودت انی أقتل فی سبیل اللہ ثم أحیا ثم أقتل ثم أحیا ثم أقتل ثم أحیا ثم أقتل(الحدیث)یعنی میں چاہتا ہوں کہ اللہ کے راستہ میں شہید ہوں پھر زندہ کیا جاؤں پھر قتل کیا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں پھر قتل کیا جاؤں۔آخر آپ کے دل پر کچھ تو گزرتی ہوگی جو یوں بار بار قتل کی تمنا فرماتے ہیں۔ یہی حال حج کا ہے کہ اس سے بھی دل کبھی سیر نہیں ہوتا۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۹۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

