حج میں اخلاص کی ضرورت
ارشاد فرمایا کہ یوں تو ہر عبادت کے لئے اخلاص کی ضرورت ہے مگر حج کے لئے خاص طور پر اخلاص کی بہت ضرورت ہے کیونکہ ساری عمر میں ایک بار اس کے ادا کرنے کا موقعہ ملتا ہے ۔ پھر نہ معلوم کسی کی قسمت میں دوبارہ ہے بھی یا نہیں تو ایسی عبادت میں بہت زیادہ اہتمام کرنا چاہئے ۔ اگر خدانخواستہ اس میں کوتاہی رہ گئی تو بڑی ناکامی ہوگی ۔ اوّل تو حج کرنا دوسری عبادت کی طرح آسان نہیں، جانی اور مالی دونوں قسم کی مشقتیں اس میں برداشت کرنی پڑتی ہیں ۔ دوسرے بار بار اس کی توفیق اور ہمت ہونا بھی محتمل ہے (پتہ نہیں آئندہ توفیق ہو یا نہ ہو)اگر ایسی حالت میں یہ ساری محنت اخلاص سے خالی ہوئی تو نیکی برباد اور گناہ لازم ہوا ۔ پھر روپیہ الگ ضائع ہوا ، اس سے زیادہ ناکامی اور کیا ہوگی۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۱۶۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

