حج مقبول ہونے کی ایک علامت
ارشاد فرمایا کہ حج مقبول ہونے کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ دوبارہ وہاں پھرجانے کا شوق دل میں پیدا ہو اور جو شخص وہاں سے آکر پھر دوبارہ جانے سے توبہ کرلے ، اندیشہ ہے کہ اس کا حج مقبول نہ ہوا ہو۔ اس لئے جہاں تک ہوسکے اس کی کوشش کرے کہ دل میں پھر دوبارہ حج کا شوق پیدا ہو ۔ اس کی یہی تدبیر ہے کہ وہاں کے ثواب اور اخروی نفع پر نظر کرے اور یہ سمجھ لے کہ جنت میں جو درجات حج کی وجہ سے نصیب ہوں گے ان کے سامنے یہ تکلیفیں کیا ہیں، ان جیسی ہزار بھی تکلیفیں ہوں تو کچھ حرج نہیں۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۲۹۰)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

