حج سے متعلق چند ضروری ہدایات
۔(۱)جس کو حج کرنا ہوجلدی چل دینا چاہئے ، خدا جانے کیا موانع پیش آجائیں۔
۔(۲)کافی خرچ لے کر حج کو جانا چاہئے۔
۔(۳) حج کرکے اگر استطاعت ہو مدینہ طیبہ جا کر روضہ منورہ کی زیارت سے بھی مشرف ہو۔
۔(۴) اگر اس قدر روپیہ پاس ہے کہ حج کرسکتے ہو مگر مدینہ منورہ نہیں جاسکتے تو حج تو فرض ادا کرنا پڑے گا ، پھر جب وسعت ہو مدینہ چلے جاؤ ، یہ نہیں کہ پھر حج بھی نہ کرو۔
۔(۵) حاجی جب تک اپنے گھر نہ آئے ، اس کی دعا قبول ہوتی ہے ۔ اگر اس سے ملاقات ہو تو اس کو سلام کرو، اس سے مصافحہ کرو، اپنے لئے دعاو استغفار کراؤ۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۱۶۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

