حج اکبر کا مفہوم
ایک صاحب نے دریافت کیا کہ حج اکبر کسے کہتے ہیں تو فرمایا کہ حج اکبر عوام تو اس حج کو کہتے ہیں کہ جو جمعہ کو واقع ہو مگر یہ کوئی شرعی اصطلاح نہیں بلکہ شرعی اصطلاح میں تو مطلق حج کو حج اکبر کہتے ہیں جو مقابلہ میں ہے عمرہ کے کہ عمرہ کو اصطلاحِ شریعت میں حج اصغر کہا گیا ہے تو اس مقابلہ میں مطلق حج کو حج اکبرفرمایا گیا ہے خواہ وہ حج جمعہ کو واقع ہو یا غیر جمعہ کو ، ہر حالت میں حج کو حج اکبر کہیں گے البتہ اس حج میں جو جمعہ کو واقع ہو ایک خاص فضیلت ضرور ہے کیونکہ حضور اکرم ﷺ کا حج بھی جمعہ ہی کو ہوا تھا۔ (الاضافات الیومیہ من الافادات القومیہ،جلد۱۰،صفحہ ۲۸۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

