حج اصلاح و تربیت کا بھی ذریعہ ہے
ارشاد فرمایا کہ حج کے ارکان اور اس کی تعلیم سے جو برکات حاصل ہوتے ہیں ۔(ان میں سے ایک یہ)ہے کہ اس میں انسان کو عملی صورت میں سادگی کے اختیار کرنے اور تکلفات اور تکبر کے چھوڑنے کا سبق دیا جاتا ہے ۔ حج کے سارے ارکان کبر اور بڑائی کے بڑے دشمن ہیں ۔ دوردراز کا سفر اختیار کرنا پڑتا ہے، احباب و اقارب چھوٹ جاتے ہیں ، نفس پروری اور سستی و کاہلی کا استیصال (یعنی خاتمہ ) ہوجاتا ہے ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہزار ہا سال سے انسان کے لئے خدا تعالیٰ کا ایک پاک معاہدہ چلا آتا ہے جس کا ایفاء حج کی ادائیگی کے ذریعہ ہوتا ہے ۔ پس اس طرح اس میں ایفاء عہد (وعدہ پورا کرنے) کی بھی تعلیم ہے۔(امدادالحجاج ،صفحہ ۱۰۰)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

