حجر اسود کسوٹی ہے
ارشاد فرمایا کہ حجر اسود کسوٹی ہے ، اس کو چھونے کے بعد انسان کا اصلی رنگ ظاہر ہوجاتا ہے ، جو حالت پہلے سے مخفی (چھپی ہوئی) تھی وہ اب کھل جاتی ہے۔ اگر طبیعت میں نیکی تھی تو پہلے سے زیادہ نیک ہوجاتا ہے ، اگر بدی تھی تو اب وہ بدی کھل جاتی ہے۔بہت لوگ ظاہر میں نیک معلوم ہوتے ہیں مگر کسوٹی پر لگانے سے کھرا کھوٹا معلوم ہوجاتا ہے ۔ شاید تم یہ کہو اچھا ہوا تم نے یہ بات ظاہر کردی ، اب تو ہم حج ہی کو نہ جائیں گے ۔ نہیں صاحب حج کو جاؤ مگر اکسیر بن کر اور میں تم کو اکسیر بننے کا طریقہ بھی بتلاتا ہوںاور وہ یہ کہ کسی کیمیا گر سے تعلق پیدا کرلو ۔ کیمیا گر سے میری مراد یہ لنگوٹی باندھنے والے نہیں بلکہ باطن کے کیمیا گر مراد ہیں جن کو اہل اللہ (مشائخ، بزرگانِ دین ) کہتے ہیں۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۱۹۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

