حبّ ِ شیخ بہت بڑی چیز ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ حبّ ِ شیخ بہت اچھی چیز ہے۔ بڑے بڑے مجاہدوں کا کام حبّ ِ شیخ سے نکلتا ہے۔ حضرت مجدد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ جس کو دو باتیں میسر ہوں اس کی ظلمات بھی انوار ہیں اور ایک میں بھی کمی ہو تو انوار بھی ظلمات ہیں۔ اوّل اتباعِ سنت، دوسرے حبّ ِ شیخ۔ ریاضت و مجاہدہ سے مقصود تو اتباعِ احکام میں استقامت ہے اور حبّ ِ شیخ سے یہ امر بہت آسانی سے حاصل ہوجاتا ہے کیونکہ حبّ ِ شیخ سے محبت ہوگئی تو اس کا اتباع بہت آسانی اور رغبت سے کرے گا۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۲۸۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

