حاکم پر رعایا کی خدمت بھی فرض ہے
مدینہ منورہ کے مضافات میں ایک بڑھیا رہتی تھی۔۔۔۔ اس بڑھیا کی بینائی جا چکی تھی، دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں تھا، حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی ٰعنہ کو خیال آیا کہ اس کی خدمت کی سعادت حاصل کریں، مدینہ منورہ سے سرشام نکل کر جاتے، دیکھتے کہ کوئی بندہ خدا اس کی ہر قسم کی خدمت کر چکا ہوتا، ایک دن، دو دن، تین دن، ہر بار وہ سبقت کر جاتا۔۔۔۔
اگلی مرتبہ وہ بڑھیا کی خدمت کی غرض سے نہیں، اس بندہ ٔ خدا کو معلوم کرنے لئے جھٹ پٹے کے وقت سے بہت پہلے جھپاک سے وہاں پہنچے، پچھت کی آڑ میں بیٹھ گئے، دیکھا کہ خلیفہ ٔ وقت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بڑھیا کی خدمت کی غرض سے آرہے ہیں، آگے بڑھ کر فرمایا اچھا تو یہ آپ ہوتے ہیں؟(اسد الغابہ )
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

