حالتِ فراغ میں بھی دعا اور الحاح وزاری کی ضرورت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ دعا اور التجا اور توبہ تو بالکل ہی متروک ہوگئیں۔ دنیا دار تو کیا دینداروں میں بھی یہ چیزیں نہیں رہیں۔ کچھ لوگوں میں خشکی اور افسردگی سی آگئی۔ یہی وجہ ہے کہ کسی کام میں برکت و حلاوت نہیں معلوم ہوتی ۔ ہر چیز میں روکھا پن سا معلوم ہوتا ہے۔ یہ دو چیزیں دعا اور توبی حقیقت میں مصائب و شرور کے مقابلہ میں ڈھال اور ہتھیار ہیں مگر ان ہی سے لوگوں کو غفلت ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

