حاصل طریقت کا تاریخی جملہ

حاصل طریقت کا تاریخی جملہ

حضرت سید سلیمان ندوی رحمۃ اﷲ علیہ جن کے علم و فضل کا طوطی بول رہا تھا اور ڈنکا بج رہا تھا ۔۔۔۔ وہ خود اپنا واقعہ سناتے ہیں کہ جب میں نے ’’سیرت النبی صلی اﷲ علیہ وسلم ‘‘ چھ جلدوں میں مکمل کرلی ۔۔۔۔ تو بار بار دل میں یہ خلش ہوتی تھی کہ جس ذات گرامی کی یہ سیرت لکھی ہے ان کی سیرت کا کوئی عکس یا کوئی جھلک میری زندگی میں بھی آئی یا نہیں؟ اگر نہیں آئی تو کس طرح آئے؟
اس مقصد کے لئے کسی اﷲ والے کی تلاش ہوئی ۔۔۔۔ اور یہ سن رکھا تھا کہ حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانویؒ تھانہ بھون کی خانقاہ میں مقیم ہیں اور اﷲ تعالیٰ نے ان کا فیض پھیلایا ہے ۔۔۔۔ چنانچہ ایک مرتبہ تھانہ بھون جانے کا ارادہ کرلیا ۔۔۔۔ سفر کرکے تھانہ بھون پہنچ گئے اور حضرت والا سے اصلاحی تعلق قائم کیا اور کئی روز وہاں مقیم رہے ۔۔۔۔ جب واپس رخصت ہونے لگے تو حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ سے عرض کیا کہ حضرت: کوئی نصیحت فرمادیجئے ۔۔۔۔ حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ اس وقت مجھے خیال آیا کہ میں اتنے بڑے علامہ کو کیا نصیحت کروں؟
علم و فضل کے اعتبار سے پوری دنیا میں ان کی شہرت ہے ۔۔۔۔ چنانچہ میں نے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی یا اﷲ! میرے دل میں ایسی بات ڈال دیجئے جو ان کے حق میں بھی فائدہ مند ہو اور میرے حق میں بھی فائدہ مند ہو… اس کے بعد حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے حضرت سید سلیمان ندوی رحمۃ اﷲ علیہ سے مخاطب ہوکر فرمایا:۔
’’بھائی ہمارے طریق میں تو اول و آخر اپنے آپ کو مٹا دینا ہے ۔۔۔۔ ‘‘
حضرت سید سلیمان ندوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے یہ الفاظ کہتے وقت اپنا ہاتھ سینے کی طرف لے جاکر نیچے کی طرف ایسا جھٹکا دیا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میرے دل پر جھٹکہ لگ گیا۔
ہمارے حضرت ڈاکٹر صاحب رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ اس واقعہ کے بعد حضرت سید سلیمان ندوی رحمۃ اﷲ علیہ نے اپنے آپ کو ایسا مٹایا کہ اس کی نظیر ملنی مشکل ہے ۔۔۔۔ ایک دن دیکھا کہ خانقاہ کے باہر حضرت سلیمان ندوی مجلس میں آنے والوں کے جوتے سیدھے کررہے ہیں ۔۔۔۔ یہ تواضع اور فنائیت اﷲ تعالیٰ نے ان کے دل میں پیدا کردی ۔۔۔۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے بعد خوشبو پھوٹی اور اﷲ تعالیٰ نے ان کو کہاں سے کہاں پہنچادیا ۔۔۔۔ (اصلاحی خطبات ج ۵)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more