حاجیوں کو چند اہم نصیحتیں
حاجیوں کو چند امور کا لحاظ رکھنا ضروری ہے:۔
۔(۱) سفر میں خصوصاََ جہاز میں (یا ٹرین و اسٹیشن میں) نماز قضا نہ کرے ۔ بڑی بری بات ہے کہ ایک فرض کے لئے اتنے فرض اڑا دئیے جائیں۔
۔(۲) سفر میں نہ کسی سے تکرار(جھگڑا) کریں، نہ کسی پر اعتماد۔
۔(۳) مطوف (ومعلم اگر اپنے اختیار میں ہو تو) ایسے شخص کو مقرر کریں جو مسائلِ حج بخوبی جانتا ہو اور خیر خواہ ہو۔
۔(۴)خرچ کافی لے جائیں اور خرچ کرنے میں بخل نہ کریں کہ طرح طرح کی مصیبت جھیلنی پڑے ، نہ اسراف کریں کہ محتاج ہو کر پریشان ہوں۔
۔(۵)قافلہ سے باہر ہرگز کسی وقت نہ جائیں۔
۔(۶) اس سفر کو سفر ِ عشق سمجھیں۔(امدادالحجاج ،صفحہ ۱۷۰)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

