حاجت کے لئے دور نکل جاناسنت ہے

حاجت کے لئے دور نکل جاناسنت ہے

کتب احادیث کے مطابق آپ صلی اﷲ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لئے بہت دور نکل جاتے تھے۔۔۔۔ (اسوہ رسول اکرمؐ)
اس وقت جدید سائنس زیادہ چلنے پر زور دے رہی ہے حتیٰ کہ امریکہ کے بڑے بڑے ہسپتالوں میں یہ بات نمایاں ہے کہ پائوں پہلے پیدا ہوا یا پہیہ۔۔۔۔ ظاہر ہے کہ پائوں پہلے پیدا ہوا اس کا مقصد قوم کو پیدل چلانا ہے۔۔۔۔ ایک بائیو کیمسٹری کے ماہر نے نکتے کی بات کہی کہ جب سے شہر پھیلنے لگے، آبادی بڑھنے لگی اور کھیت ختم ہونے لگے اس وقت سے اب تک امراض کی بہتات ہوگئی ہے کیونکہ جب سے دور چل کے حاجت کرنا چھوڑا ہے اس وقت سے اب تک قبض، گیس، تبخیر اور جگر کے امراض بڑھ گئے ہیں۔۔۔۔
چلنے سے آنتوں کی حرکات تیز ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے حاجت تسلی بخش ہوتی ہے آج حاجت غیر تسلی بخش ہوتی ہے جس کی وجہ سے بیت الخلا میں زیادہ وقت گزارنا پڑتا ہے۔۔۔۔

عمامہ سنت

عمامہ سنت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم ہے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔۔۔۔
جو آدمی عمامہ باندھے گا وہ لو لگنے سے بچ جائے گا۔۔۔۔
پگڑی باندھنے سے دائمی نزلہ نہیں ہوتا اگر ہو بھی تو اس کے اثرات کم ہوجاتے ہیں
سر درد کیلئے عمامہ بہت مفید ہے۔۔۔۔ جو عمامہ باندھے اسے درد سر کا خطرہ کم ہوجائے گا۔۔۔۔
عمامہ دماغی تقویت اور یادداشت بڑھانے کے لئے عجیب الاثر ہے۔۔۔۔
عمامہ کا شملہ ریڑھ کی ہڈی کے ورم۔۔۔۔ سے بچاتا ہے۔۔۔۔
عمامہ کا شملہ نچلے دھڑ کے فالج سے بچاتا ہے۔۔۔۔ کیونکہ عمامہ کا شملہ حرام مغز کو سردی گرمی اور موسمی تغیرات سے محفوظ رکھتا ہے اس لئے ایسے آدمی کو سرسامکے خطرات کم رہتے ہیں۔۔۔۔
فزیالوجی کی تحقیق اور ریسرچ کے مطابق جب حرام مغز محفوظ رہے گا تو جسم کا اعصابی نظام اور عضلاتی نظام درست اور منظم رہے گا۔۔۔۔ اور ایسا پگڑی کے شملے میں ممکن ہے۔۔۔۔
سفید عمامہ کی وجہ سے دماغ اور دماغی اعصاب گرمی کی تمازت اور لو کے اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔۔۔۔

کھڑے ہوکر پیشاب کرنا خلاف سنت ہے

حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔۔۔۔ (اسوہ رسول اکرمؐ)
اسلام بیٹھ کر پیشاب کرنے کا حکم دیتا ہے۔۔۔۔ اگر کھڑے ہوکر پیشاب کیا جائے تو اس کے اندرونی و بیرونی نقصانات بڑھ جاتے ہیں۔۔۔۔
چونکہ پیشاب جراثیموں سے پر ہوتا ہے اور بعض اوقات اس میں بعض امراض (سوزاک، آتشک، گردوں کا جراثیمی انفیکشن وغیرہ) کی وجہ سے پیپ بھی موجود ہوتی ہے کھڑے ہوکر پیشاب کرنے سے اس کے چھینٹے بدن اور لباس کو آلودہ کردیں گے۔۔۔۔
اس سے غدہ قدامیہ پر برا اثر پڑتا ہے اور وہ متورم ہوکر بڑھ جاتا ہے جس سے پیشاب کا بند ہوجانا۔۔۔۔ پیشاب کا قطرہ قطرہ آنا۔۔۔۔ تکلیف سے آنا۔۔۔۔ دھار کا پتلا ہونا جیسے امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔۔۔۔

سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

مختلف سنتیں

مختلف سنتیں سنت-۱ :بیمار کی دوا دارو کرنا (ترمذی)سنت- ۲:مضرات سے پرہیز کرنا (ترمذی)سنت- ۳:بیمار کو کھانے پینے پر زیادہ زبردستی مت کرو (مشکوٰۃ)سنت- ۴:خلاف شرع تعویذ‘ گنڈے‘ ٹونے ٹوٹکے مت کرو (مشکوٰۃ) بچہ پیدا ہونے کے وقت سنت-۱: جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان...

read more

حقوق العباد کے متعلق سنتیں

حقوق العباد کے متعلق ہدایات اور سنتیں اولاد کے حقوق حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہیں کہ: ٭ مسلمانو! خدا چاہتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے ساتھ برتائو کرنے میں انصاف کو ہاتھ سے نہ جانے دو۔۔۔۔ ٭ جو مسلمان اپنی لڑکی کی عمدہ تربیت کرے اور اس کو عمدہ تعلیم دے اور...

read more

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں آپ خوشبو کی چیز اور خوشبو کو بہت پسند فرماتے تھے اور کثرت سے اس کا استعمال فرماتے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے تھے۔۔۔۔ (نشرالطیب)آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر شب میں بھی خوشبو لگایا کرتے تھے۔۔۔۔ سونے سے بیدار ہوتے تو قضائے حاجت سے...

read more