جوتہ چپل نہ چوری ہونے کا عمل
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ حضرت سلطان جی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ہم تم کو ایک عمل بتلاتے ہیں ، اس کو کرنے سے جوتہ چپل بھی چوری نہ ہوگا۔ وہ یہ ہے کہ جوتہ رکھ کر یہ کہہ دیا جائے کہ ”میں نے اس کو مباح کیا” اور راز اس کا یہ ہے کہ چور کی قسمت میں تو حرام ہے ہی ، اور یہ مباح کرنے سے حلال ہوگیا اس لیے وہ اس کو نہ ملے گا۔ اگر چہ طالب علمانہ شبہات کی گنجائش ہے مگر بزرگوں کے کلام میں برکت ہوتی ہے۔ ایک صاحب نے مجھ کو بھی یہ عمل بتلا کر کہا تھا کہ مجرب ہے۔ ایک صاحب نے عرض کیا کہ اس حالت میں کوئی لے لے تو پھر مالک کو اس سے لینے کا حق نہ ہونا چاہئے؟ فرمایا کہ سلطان جی نے مباح کرنے کو فرمایا ہے، مالک بنانے کو نہیں فرمایا تو اگر کوئی اٹھا لے تو اس سے لینے کا حق باقی ہے ( کیونکہ وہ مالک نہیں بنا) بخلاف مالک کر دینے کے کہ اس میں یہ حق نہیں رہتا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

