جن امور کی تبلیغ ضروری ہے ان کی درجہ بدرجہ ترتیب (پہلی قسط)۔
(۱)
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی حمۃ اللہ علیہ
۔(۱)جن کو کلمہ نہ معلوم ہو ان کو لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ سکھایا جائے اور اس کے معنی سمجھائے جائیں۔
۔(۲) جن کو کلمہ معلوم ہو ان کو اس کے معنی سمجھائے جائیں ، اور کہا جائے کہ رات دن میں کم از کم سو مرتبہ لاالہ الا اللہ اور اس کے ساتھ کبھی کبھی محمد رسول اللہ ضرور پڑھ لیا کریں۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ لا الہ الا اللہ کہہ کر اپنا ایمان تازہ کرتے رہا کرو۔
۔(۳) جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ہیں ان کو نماز کی پابندی ، اور مردوں کو مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے کی تاکید کی جائے ، اور ممکن ہو تو پوری نماز کا ترجمہ بھی یاد کرا دیا جائے۔ اور وضو اور پاکی ناپاکی کے مسائل سے وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جائے ۔
۔(۴) جن پر زکوۃ فرض ہے ان کو زکوۃ ادا کرنے کی تاکید کی جائے ، جن پر قربانی واجب ہے ان کو قربانی کی ترغیب دی جائے۔
۔(۵) رمضان شریف کے روزے کی تاکید کی جائے۔
۔(۶) جن پر حج فرض ہے ان کو حج کی تاکید کی جائے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

