جنت کا درخت جس کی جڑ میں سے دو نہریں نکلتی ہیں

جنت کا درخت جس کی جڑ میں سے دو نہریں نکلتی ہیں

ابن ابی حاتم میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول مروی ہے کہ جنت کے دروازے پر پہنچ کر جنتی ایک درخت کو دیکھیں گے جس کی جڑ میں سے دو نہریں نکلتی ہوں گی۔۔۔ ایک میں وہ غسل کریں گے جس سے اس قدر پاک صاف ہو جائیں گے کہ ان کے جسم اور چہرے چمکنے لگیں گے‘ ان کے بال کنگھی کیے ہوئے‘ تیل والے ہو جائیں گے کہ پھر کبھی سلجھانے کی ضرورت ہی نہ پڑے‘ نہ چہرے اور جسم کا رنگ روپ ہلکا پڑے۔۔۔ پھر یہ دوسری نہر پر جائیں گے گویا کہ ان سے کہہ دیا گیا ہو اس میں سے پانی پیئں گے جن سے تمام گھن کی چیزوں سے پاک صاف ہو جائیں گے۔۔۔ جنت کے فرشتے انہیں سلام کریں گے‘ مبارکباد پیش کریں گے اور انہیں جنت میں جانے کو کہیں گے کہ آپ خوش ہو جایئے‘ اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے طرح طرح کی نعمتیں مہیا کررکھی ہیں‘ ان میں سے کچھ بھاگے دوڑے جائیں گے۔۔۔
اور جو حوریں اس جنتی کے لیے مخصوص ہیں ان سے کہیں گے: لو مبارک ہو! فلاں صاحب آگئے۔۔۔ نام سنتے ہی خوش ہوکر وہ پوچھیں گی کہ کیا تم نے خود انہیں دیکھا ہے‘ وہ کہیں گے: ہاں! ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ کر آرہے ہیں۔۔۔ یہ مارے خوشی کے دروازے پر آکھڑی ہوں گی‘ جنتی جب اپنے محل میں آکر دیکھے گا کہ گدے برابر برابر لگے ہوئے ہیں اور آبخورے رکھے ہوئے ہیں اور قالین بچھے ہوئے ہیں‘ اس فرش کو ملاحظہ فرما کر اب جو دیواروں کی طرف نظر کرے گا تو وہ سرخ و سبز اور زرد و سفید اور قسم قسم کے موتیوں کی بنی ہوئی ہوں گی‘ پھر چھت کی طرف نگاہ اُٹھائے گا تو وہ اس قدر شفاف اور مصفا ہوگی کہ نور کی طرح چمک دمک رہی ہوگی جس کی روشنی آنکھوں کی روشنی کو بجھا دے‘ اگر خدا اسے برقرار نہ رکھے۔۔۔ پھر اپنی بیویوں پر یعنی جنتی حوروں پر محبت بھری نگاہ ڈالے گا‘ پھر اپنے تختوں میں سے جس پر اس کا جی چاہے بیٹھے گا اور کہے گا: خدا کا شکر ہے جس نے ہمیں ہدایت کی‘ اگر اللہ ہمیں یہ راہ نہ دکھاتا تو ہم تو ہرگز اسے تلاش نہیں کرسکتے تھے۔۔۔ (تفسیر ابن کثیر‘ جلد۴‘ صفحہ ۴۴۷)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more