جنت میں نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے پڑوس میں رہنے کا نبوی نسخہ
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول خدا صلی اﷲ علیہ وسلم کہتے ہیں کہ رسول خدا صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص محض خدا کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کسی یتیم بچے (لڑکے یا لڑکی) کے سرپر( پیار و محبت اورشفقت کے ساتھ) ہاتھ پھیرتا ہے اس کیلئے ہر بال کے عوض میں جس پر اس کا ہاتھ لگا ہے، نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔۔۔۔ نیز جو شخص اس یتیم لڑکے یا لڑکی کے ساتھ جو اس کی پرورش و تربیت میں ہو، اچھا سلوک کرتا ہے ، وہ شخص اور میں جنت میں اس طرح ہوںگے۔۔۔۔ یہ کہہ کر آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنی دونوں انگلیوں کو ملایا (یعنی انگشت شہادت اور بیچ کی انگلی کو ملا کر دکھایا کہ جس طرح یہ دونوں انگلیاں ایک دوسرے کے قریب ہیں اسی طرح میں اور وہ شخص جنت میں ایک دوسرے کے قریب ہوں گے۔۔۔۔ (احمد ، ترمذی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

