جناب رسول مقبول ﷺ کی شفقت کی مثال
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم غایت شفقت وصفتِ ترحم کی وجہ سے کفار کے راہِ راست پر نہ آنے سے بے چین رہتے تھے(جیسا کہ ارشاد ہے: *لعلک باخع نفسک الا يكونوا مؤمنین* جس کا حاصل یہ ہے کہ اے محمد ﷺ! آپ کی حالت سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ ان لوگوں کے ایمان نہ لانے کے غم میں اپنی جان کو ہلاک کردیں گے)۔ جیسے ایک شفیق باپ کو بیٹے کی نافرمانیوں کی وجہ سے اس سے نفرت اور عداوت نہیں ہوتی بلکہ باپ کو بیٹے پر رحم آتا ہے اور وہ کُڑھتا رہتا ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

