جمعیت اور انشراح سے سالک کو باطنی ترقی ہوتی ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ جمعیت اور انشراح سے سالک کو باطنی ترقی ہوتی ہے ۔چونکہ ہم لوگ بہت ضعیف ہیں اس لیے حزن کی برداشت نہیں کر سکتے بلکہ زیادہ رنج و غم سے ہم لوگوں کے اندر مایوسی پیدا ہوجانے کا اندیشہ ہوتا ہے اس لیے ہم کو ہر وقت اپنے آپ کو خوش رکھنا چاہیے تاکہ حق تعالیٰ کی نعمتوں کو دیکھ کر حق تعالیٰ سے ہم کو محبت پیدا ہو ورنہ بلاؤں کے اندر محبت کا باقی رہنا ہم لوگوں کاکام نہیں، یہ صدیقین ہی کی شان ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۶۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

