جمعہ کا دن ایک بابرکت اور پاکیزہ دن ہوتا ہے (317)۔

جمعہ کا دن ایک بابرکت اور پاکیزہ دن ہوتا ہے (317)۔

۔یک اصطلاح ہے جس کا لفظی معنی ہوگا سیاہ جمعہ (Black Friday)۔بلیک فرائی ڈےا
یہ سب سے پہلے 1950ء میں استعمال کیا گیا کیونکہ دسمبر کے مہینے میں ایک تہوار ہوتا ہے جس کو کرسمس کہا جاتا ہے۔ اس تہوار کی تیاری کے لئے لوگ ماہ نومبر کے اخیر میں خریداری شروع کردیتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ یہ لفظ یعنی بلیک فرائی ڈے سب سے پہلے ایک ٹریفک پولیس نے کہا تھا کیونکہ نومبر کے آخری جمعہ کو لوگوں کا ہجوم اور ٹریفک کا رش اتنا زیادہ ہوگیا تھا کہ اُس نے کہا کہ یہ بالکل سیاہ دن تھا۔ پھر یہی چیز بڑھتے بڑھتے زبان زدِ عام ہوئی اور لوگوں نے اسکو باقاعدہ طور پر بلیک فرائیڈے کے نام سے یاد کرنا شروع کردیا۔ آج بھی بہت سارے ممالک میں کرسمس اور سردیوں کے آغاز کی خریداری کے لئے بلیک فرائیڈے پر بڑی بڑی رعایتیں لگائی جاتی ہیں او ر لوگ شوق سے خریداری کرتےہیں۔ یہ تو اُن لوگوں کا حال ہے۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں بھی بہت سارے لوگ بالخصوص مشہور برینڈ اور کمپنیاں بلیک فرائیڈے کے نام پر رعایتیں لگاتےہیں جو کہ مناسب نہیں ہے۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ جمعہ کا دن مسلمانوں میں مقدس اور مبارک مانا جاتا ہے یعنی سات دنوں میں اسکو سب سے زیادہ فضیلت حاصل ہے تو اسکے ساتھ بلیک کا لفظ لگانا کسی مسلمان کو زیب نہیں دیتا۔
دوسری بات یہ کہ وہ لوگ کرسمس کی تیاری کے لئے ان دنوں میں خریداری کرتے ہیں تو اسلئے بھی کفار کے مذہبی تہواروں اور اُنکی تیاریوں سے مشابہت سے بچنے کے لئے یہ لفظ استعمال نہ کریں۔
البتہ یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ کئی مسلمانوں نے اس لفظ کا پہلے ہی ایک متبادل وائٹ فرائی ڈے کے نام سے مشہور کردیا ہے جو کہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔
(White Friday)
یہ مضمون بھی اسی تائید کے لئے ہے کہ سب مسلمان تاجر خاندانوں کو چاہئے کہماہ نومبر کے آخری جمعہ کے دن کو وائٹ فرائی ڈے کا نام دیں۔
اور لوگوں کو سردیوں کی خریداری کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کی نیت سے مختلف رعایتیں اور خصوصی قیمتیں لگائیں۔ اس طرح مشابہت بھی نہیں ہوگی اور دین اسلام کے معزز دن یوم الجمعہ کی حقارت بھی نہیں ہوگی۔
یہ بھی ضروری ہے کہ ہم نوجوانانِ اسلام کو اس بات کی تعلیم دیں کہ وہ مغربی ثقافت کی تقلید میں اندھا دھند نہ چلیں، بلکہ اپنی ثقافتی ، دینی واسلامی اقدار کو سمجھیں اور اپنائیں۔ بلیک فرائی ڈے کی بجائے وائٹ فرائی ڈے کا تصور نہ صرف مسلمانوں کی مذہبی اور معاشرتی روایات سے مطابقت رکھتا ہے، بلکہ یہ ایک بہت اچھا نام بھی ہے وائٹ فرائی ڈے کا مطلب ہوگا روشن جمعہ کا دن یا پھر اسکو بابرکت جمعہ کا دن بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ سفید رنگ کو امن، صداقت اور برکتوں کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سمجھ عطا فرمائیںاورغیروں کی نقالی اور مشابہت سے ہر آن بچائیں۔آمین

نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326)۔

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326) دوکلرک ایک ہی دفتر میں کام کیا کرتے تھے ایک بہت زیادہ لالچی اور پیسوں کا پجاری تھا۔ غلط کام کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتاتھا۔ جہاں کہیں خیانت اور بددیانتی کا موقع ہوتا تو بڑی صفائی سے اُسکا صاف ستھرا...

read more

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔ مدرسہ استاذ اور شاگرد کے تعلق کانام ہے۔جہاں پر کوئی استاذ بیٹھ گیا اور اس کے گرد چند طلبہ جمع ہوگئے تو وہ اک مدرسہ بن گیا۔مدرسہ کا اصلی جوہر کسی شاندار عمارت یا پرکشش بلڈنگ میں نہیں، بلکہ طالبعلم اور استاد کے...

read more

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔ خانقاہی نظام میں خلافت دینا ایک اصطلاح ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صاحب نسبت بزرگ اپنے معتمد کو نسبت جاری کردیتے ہیں کہ میرے پاس جتنے بھی بزرگوں سے خلافت اور اجازت ہے وہ میں تمہیں دیتا ہوں ۔یہ ایک بہت ہی عام اور مشہور...

read more