جس کے پاس نہ علم ہو نہ مال وہ کس طرح تبلیغ کرے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ (مسلمانوں میں ) ایک جماعت ایسی بھی تو ہے جس کے پاس نہ علم ہے نہ مال پھر وہ کیسے اس (دعوت و تبلیغ ) میں حصہ لے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اگر علم اور مال نہیں ہے تو خالی زبان تو ہے ، اس سے کام کرو۔ باقی یہ کہ زبان سے کیا کام کریں؟ تو (زبان کا کام یہ ہے کہ)زبان سے دعا کیا کرو کہ اے اللہ اسلام کو عزت دیجئے ، اے اللہ اسلام کی نصرت کیجئے ، اور اے اللہ مسلمانوں کے دین کی حفاظت کیجئے ۔ اے اللہ حق کو حق اور باطل کو باطل ظاہر کردیجئے اور دین کی برکات کو عام اور تام کردیجئے ۔ یہ تو ایسی دعوت ہے کہ اس سے تو کوئی بھی نہیں گیا گزرا (یہ کام تو ہر شخص کرسکتا ہے) مگر افسوس کہ بہتوں سے یہ بھی نہیں ہوتا۔ اصل بات یہ ہے کہ دل میں فکر نہیں ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

