جدال اور اِصلاح

جدال اور اِصلاح

مذہب کے نام پردوسرے اختلافات قرونِ اولیٰ کے بعد بدعت و سنت اور دوسرے عنوانات سے پیدا ہوئے۔۔۔۔ بہت سے لوگوں نے قرآن و سنت کی تعبیر میں اصولِ صحیحہ کو چھوڑ کر ذاتی آراء کو امام بنالیا اور نئے نئے مسائل پیدا کر دئیے یہ اختلافات بلاشبہ تفریق و افتراق تھے، جن سے قرآن و سنت میں مسلمانوں کو ڈرایا گیا ہے۔۔۔۔ ان کے ختم یا کم کرنے کی کوشش بلاشبہ مفید تھی۔۔۔۔ مگر قرآن حکیم نے اس کا بھی ایک خاص طریق بتا دیا ہے۔۔۔۔ جس کے ذریعے تفریق کی خلیج کم ہوتی چلی جائے بڑھنے نہ پائے۔۔۔۔ یہ وہ اصولِ دعوت الی الخیر ہیں جن میں سب سے پہلے حکمت و تدبیر سے اور پھر خیر خواہی و ہمدردی اور نرم عنوان سے لوگوں کو قرآن و سنت کے صحیح مفہوم کی طرف بلانا ہے اور آخر میں ’’مُجَادَلَۃٌ بِاللَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ‘‘ یعنی حجت و دلیل کے ساتھ افہام و تفہیم کی کوشش ہے۔۔۔۔ افسوس ہے کہ آج کل عام اہل علم اور مصلحین نے اس اصول کو نظر انداز کر دیا۔۔۔۔ صرف جدال میں اور وہ بھی غیر مشروط انداز سے مشغول ہو گئے کہ اپنے حریف کا استہزاء و تمسخر اس کو زیر کرنے کے لیے جھوٹے سچے، جائز و ناجائز ہر طرح کے حربے استعمال کرنا اختیار کر لیا۔۔۔۔ جس کا لازمی نتیجہ جنگ و جدل اورجھگڑا فساد تھا۔۔۔۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

اختلاف کی دو قسمیں

اختلاف کی دو قسمیں حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔علماء کرام میں اگر اختلاف ہو جائے تو اختلاف کی حد تک وہ مضر نہیں جب کہ اختلاف حجت پر مبنی ہو ظاہر ہے کہ ایسی حجتی اختلافات میں جو فرو عیاتی ہوں ایک قدرمشترک ضرور ہوتا ہے جس پر فریقین...

read more

اختلاف کا اُصولی حل

اختلاف کا اُصولی حل محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف صاحب اپنے رسالہ ’’اِسلامی بینکاری‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں:مخلص و محقق اور معتبر اکابر علمائے کرام کے درمیان کسی مسئلہ کی تحقیق کے سلسلے میں جب اختلاف ہوجائے تو بزرگ اکابر حضرات رحمہم اﷲ تعالیٰ کے ارشادات میں مکمل...

read more

ایک ڈاکو پیر بن گیا

ایک ڈاکو پیر بن گیا قطب الارشادحضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ایک مرتبہ اپنے مریدین سے فرمانے لگے تم کہاں میرے پیچھے لگ گئے۔۔۔۔ میرا حال تو اس پیر جیسا ہے جو حقیقت میں ایک ڈاکو تھا۔۔۔۔ اس ڈاکو نے جب یہ دیکھا کہ لوگ بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ پیروں کے پاس...

read more