جب ہاتھ پائوں سن ہوجائیں
اسی طرح حدیث شریف میں ہے کہ اگر تم میں سے کسی شخص کا ہاتھ یا پائوں سن ہوجائے یعنی ہاتھ یا پائوں سو جائے اور اس کی وجہ سے اسکے اندر احساس ختم ہوجائے اور وہ شل ہوجائے اس وقت وہ شخص مجھ پر درود شریف بھیجے۔
جب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس موقع پر درود شریف پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ درود شریف پڑھنا اس بیماری کا علاج بھی ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید یہ ہے کہ درود شریف پڑھنے سے سن ہوجانے کا اثر ختم ہوجائے گا۔
سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M
