جب محبت ِخداوندی دل میں گھر کر گئی
شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ نے اپنے خطبات میں ایک واقعہ نقل فرمایا ہے کہ ایک لڑکے کو ایک لڑکی سے محبت ہو گئی مگر اس لڑکی کی کسی اور جگہ شادی ہو گئی ۔۔۔۔ لڑکا بڑا پریشان ہوا ۔۔۔۔ لڑکی کو خط لکھا کہ بی بی! میں تمہارے ساتھ شادی کی کوشش میں تھا مگر قسمت میں نہیں تھی ۔۔۔۔ اب آپ میرے ساتھ ایک مرتبہ ملاقات کر لیں اس کے لئے جو بھی فرمائش ہو گی میں پوری کروں گا ۔۔۔۔ لڑکی نیک تھی اس نے کہا حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے پیچھے چالیس دن تک نماز باجماعت پڑھ لو ۔۔۔۔ پھر جہاں بلائیں گے حاضر ہو جائوں گی ۔۔۔۔ پہلے لڑکا اس لڑکی کے مکان کی طرف چکر لگاتا تھا مگر چالیس دن کے بعد اس نے جانا ختم کر دیا ۔۔۔۔ لڑکی نے پیغام بھجوایا کہ اگر میری فرمائش پوری کی ہے تو میں حاضر ہوں ۔۔۔۔ لڑکے نے کہا پہلے میرے دل میں آپ کی محبت تھی مگر اب اللہ تعالیٰ کی محبت بیٹھ گئی ہے اب تمہارا اور میرا راستہ جدا ہے ۔۔۔۔ لڑکی نے خاوند کو یہ بات بتلا دی اس کے خاوند نے فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتلائی ۔۔۔۔ تو آپ نے فرمایا کہ اللہ نے سچ فرمایا: ’’کہ بے شک نماز لوگوں کو بے حیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے ۔۔۔۔ ‘‘ (خطبات مدنی بحوالہ یادگار ملاقاتیں)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

