جامع نصیحتیں
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو ہریرہؓ سے فرمایا:
ابو ہریرہؓ! متقی بن جائو ۔۔۔۔۔ تمہارا شمار سب سے زیادہ عبادت کرنیوالوں میں ہوگا ۔۔۔۔۔ قانع بن جائو ۔۔۔۔۔ سب سے زیادہ شکر گزار مانے جائو گے ۔۔۔۔۔ جو اپنے لئے پسند ہو اسی کو دوسروں کیلئے بھی پسند کرو ۔۔۔۔۔ مؤمن بن جائو گے ۔۔۔۔۔ پڑوسیوں سے بہتر سلوک کرو ۔۔۔۔۔ مسلمان بن جائو گے ۔۔۔۔۔ کم ہنسا کرو زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کردیتا ہے۔۔۔۔
احنف بن قیس رضی اللہ عنہ نے حضرت عمررضی اللہ عنہ سے فرمایا:
۔1- جو زیادہ ہنستا ہے اس کی ہیبت کم ہوجاتی ہے۔۔۔۔ 2- جو مذاق کرتا ہے وہ حقیر ہوجاتا ہے۔۔۔۔
۔3- جو جس کام کو زیادہ کرتا ہے وہ اسی کے ساتھ مشہور ہوجاتا ہے۔۔۔۔
۔4- جو باتیں زیادہ کرتا ہے وہ ذلیل اور بدنام ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔
۔5- جو بدنام ہوجاتا ہے وہ بے غیرت ہوجاتا ہے ۔۔۔۔
۔6- جو بے حیا ہوجاتا ہے اس کا تقویٰ کم ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔
۔7- جس کا تقویٰ کم ہوجاتا ہے اس کا دل مردہ ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔
۔8 ۔۔۔۔۔ جس کا دل مرجائے اس کے لئے جہنم کی آگ ہی مناسب ہے۔۔ (محاسن اسلام شمارہ 47)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

