تین عقلمند اور قیافہ شناس آدمی
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ دنیا میں تین آدمی بڑے عقل مند اور قیافہ شناس ثابت ہوئے۔۔۔۔اول عزیز مصر جس نے اُن کے (حضرت یوسف علیہ السلام کے) کمالات کو اپنے قیافہ سے معلوم کرکے بیوی کو یہ ہدایت دی اَکْرِمِیْ مَثْوَاہُ کہ وہ یوسف علیہ السلام کی بود وباش کا اچھا انتظام کرے۔۔۔۔
دوسرے شعیب علیہ السلام کی وہ صاحبزادی جس نے موسی علیہ السلام کے بارے میں اپنے والد سے کہا یٰٓاَبَتِ اسْتَاْجِرْہُ اِنَّ خَیْرَ مَنِ اسْتَاْجَرْتَ الْقَوِیُّ الْاَمِیْنُ یعنی ابا جان ان کو ملازم رکھ لیجئے اس لیے کہ بہترین ملازم وہ شخص ہے جو قوی بھی ہو اور امانت دار بھی۔۔۔۔
تیسرے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ہیں جنہوں نے اپنے بعد فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو خلافت کیلئے منتخب فرمایا۔۔۔۔ (جواہر پارے جلد اول)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

