تین بھینسوں کی کہانی
ایک این جی اوز کی دو تین لڑکیاں تھیں ماڈ سکاڈ قسم کی۔ چھٹی کا دن تھا، اسلام آباد سے مری قریب ہے ، ڈیڑھ گھنٹے میں پہنچ جاتے ہیں۔ کہنے لگیں: مری چلتے ہیں، ذرا وہاں جا کر Snow (برف) دیکھ کر آتے ہیں، انہوں نے سنو دیکھی، واپس آ رہی تھیں تو راستے میں ایک عورت کو دیکھا جو بھینس چرا رہی تھی۔ انہوں نے گاڑی کھڑی کرلی، باہر نکلیں، آنٹی بات سنو! وہ بڑی عمر کی عورت تھی، آ گئی، کہنے لگیں کہ آنٹی آپ بتائو کہ آپ کی زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ اس نے کہا کہ میرا خاوند ہے، میرے بچے ہیں، میں صبح صبح اٹھتی ہوں اور گھر میں نماز پڑھتی ہوں، سورۃ یٰسین پڑھتی ہوں، پھر میں فجر میں ناشتہ بناتی ہوں، بچوں کو تیار کرتی ہوں اور بچوں کو ناشتہ کراکے سکول بھیجتی ہوں، اور اس کے بعد جب خاوند کام پر چلا جاتا ہے، بچے چلے جاتے ہیں تو میں فارغ ہوتی ہوں۔ میں نے بھینس پالی ہوئی ہے، میں بھینس کو چرانے کے لئے یہاں آ جاتی ہوں، شام کو بھینس کو لے کر واپس جاتی ہوں، گھر میں جا کر کھانے بناتی ہوں، بچوں کے ساتھ خاوند کے ساتھ کھانا کھاتی ہوں اور رات کوسو جاتی ہوں۔ آنٹی بس یہی ہے آپ کی زندگی؟ اس نے کہا کہ یہی ہے میری زندگی، آنٹی پھر تو آپ کی کوئی زندگی نہ ہوئی، آپ کو تو پتہ ہی نہیں زندگی کا، بس ہمیں تو یوں نظر آتا ہے کہ ہمارے سامنے ایک یہ بھینس ہے اور ایک آپ بھی بھینس کی طرح ہیں۔ ان لڑکیوں نے کہا کہ آپ بھی بھینس کی طرح بس کام اپنا کر رہی ہو، آپ کو تو عورت کے حقوق کا پتہ ہی نہیں ہے۔ جب انہوں نے یہ کہا کہ آپ ایک بھینس کی طرح ہو تو اب آنٹی بولی: آپ کون ہو؟ اپنے بارے میں بتائو! انہوں نے کہا کہ ہم تو اسلام آباد کی رہنے والیاں ہیں، ہم جاب کرتی ہیں اور پچیس ہزار روپے ہرایک کی تنخواہ ہے، اور یہ ہے وہ ہے… اور ہم عورتوں کو ان کے حقوق بتانا چاہتی ہیں کہ عورت کے کیا حقوق ہوتے ہیں؟ اس نے پوچھا یہ گاڑی؟ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری کمپنی کی گاڑی ہے، اور یہ ڈرائیور ہے جہاں ہم نے جانا ہوتا ہے یہ ہمیں وہاں لے جاتا ہے۔ آنٹی نے کہا کہ اچھا مجھے اب بات سمجھ میں آئی کہ تم تین بھینسیں ہو اور وہ تمہارا بھینسہ ہے۔(ج 33ص244)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔