تین باتوں کا التزام کرنے والا محروم نہ ہوگا
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ اگر کوئی شخص تین باتوں کا التزام کرلے تو ان شاء اللہ محروم نہ رہے گا گو جنید بغدادی نہ بن سکے۔ ایک تو یہ کہ معاصی کو بالکل ترک کر دے کیونکہ اس سے قلب میں ایک قسم کی ظلمت پیدا ہوتی ہے۔ عاصی اگر عبادت بھی کرتا ہے تو اس کے نور کی مثال مثل نور فانوس مشبک کے ہوتی ہے کہ اس کا نور مخلوط بالظلمہ ہوتا ہے۔ دوم یہ کہ خلق خدا پر بدگمان نہ ہو کہ یہ کبر سے پیدا ہوتا ہے۔ تیسرے یہ کہ جب فرصت ہو تو کچھ ذکر و شغل جس قدر ممکن ہو کر لیا کرے اور حضرات صوفیاء کرام سے ملتا جلتا رہے۔
(فرهنگ مشبک : جالی دار ، وہ چیز جس میں بہت سے سوراخ ہوں)
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

