توجہ شیخ کی دو قسمیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ توجہ کی دو قسمیں ہیں ۔ ایک توجہ اختیاری ، وہ تو ہمت اور تصرف کا نام ہے کہ شیخ مرید کے قلب کی طرف متوجہ ہو کر اس میں کوئی تصرف کردے ۔ اس کا اثر دیرپا نہیں ہوتا، فوری اثر ہوتا ہے ۔ اس وقت تو قلب میں ایک کیفیت پیدا ہوجاتی ہے ، مگر کچھ دیر کے بعد زائل ہوجاتی ہے۔ دوسری توجہ غیر اختیاری ہے ، وہ یہ کہ تم شیخ کی اطاعت کرو ، اس کو راضی رکھو ۔ اس سے خود شیخ کے دل میں تمہاری محبت پیدا ہوجائے گی ۔ بڑا فائدہ اس سے ہوتا ہے کیونکہ اس صورت میں تمہارا خیال شیخ کے دل میں رہے گا اور حق کی نظر شیخ کی طرف رہتی ہے تو جب تم اس (یعنی شیخ) کے دل میں بیٹھے رہو گے تو تم کو بھی اس نظر حق سے حصہ عطا ہوجائے گا ۔ پھر وہ نظر تمہارا کام بنادے گی ، پس یہ توجہ اس قابل ہے کہ اس کے لیے کوشش کی جائے۔(دو قسمیں، صفحہ ۱۶۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات مختلف تعلیمات، اصطلاحات اور دیگر احکامات کی دو تقسیموں کو بیان کرنے کے لئے ہیں تاکہ وضاحت کے ساتھ دین شریعت کو سمجھا جا سکے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (بدعت کی حقیقت)۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (اسلامی شادی)۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

