توجہ شیخ
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ توجہ کی دو قسمیں ہیں : ایک توجہ اختیاری ، وہ تو ہمت اور تصرف کا نام ہے کہ شیخ مرید کے قلب کی طرف متوجہ ہوکر اس میں کوئی تصرف کردے ، اس کا اثر دیرپا نہیں ہوتا ، اس وقت تو قلب میں ایک کیفیت پیدا ہو جاتی ہے ، کچھ دیر کے بعد زائل ہوجاتی ہے ۔ دوسری توجہ غیر اختیاری ہے ، وہ یہ کہ تم شیخ کی اطاعت کرو ، اس کو راضی رکھو ۔ اس سے خود بخود شیخ کے دل میں تمہاری محبت پیدا ہو جائے گی ، اس سے بڑا فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس صورت میں تمہار خیال شیخ کے دل میں رہے گا اور حق کی نظر شیخ کی طرف رہتی ہے تو جب تم اس کے دل میں بیٹھے رہو گے تو تم کو بھی اس نظر حق سے حصہ عطا ہو جائے گا ، پھر وہ نظر تمہارا کام بنا دے گی ۔ پس یہ توجہ اس قابل ہے کہ اس کے لیے کوشش کی جائے۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۴۱)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں
