توجہ الی اللہ کی حقیقت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولا نا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ توجہ الی اللہ کی حقیقت تو یہی ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف دل سے متوجہ ہو
مگر ہر حقیقت کی ایک صورت بھی ہوتی ہے۔ توجہ الی اللہ کی صورت وہی ہے جو شریعت نے بتلائی ہے کہ ظاہر سے اعمال شرعیہ کے پابند ہو، طاعات کو بجا لاؤ اور معاصی سے بچنے کا اہتمام بھی کرو۔ نگاہ کو روکو اور نامحرموں کی باتیں بھی نہ سنو ۔ اس کے بعد بھی اگر نورانیت حاصل نہ ہو تو ہم پر ہنسنا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

